نئے چیف جسٹس کی تقرری، جے یو آئی نےکامران مرتضی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

07:14 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک: نئے چیف جسٹس کی تقرری کےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ،جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹر کامران مرتضی کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضی کا نام سینیٹ سیکریٹ کو پہنچا دیا ، سینیٹ سیکریٹریٹ نے جے یو آئی ، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پاٹی سے ایک ایک نام مانگ رکھا ہے۔


اسپیشل پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر چیف جسٹس پاکستان آج تشکیل کئےجانے کا امکان ہے جبکہ اسپیشل کمیٹی کا اہم اجلاس کل متوقع ہے۔
نئے چیف جسٹس کےلئے سینیئرموسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹیس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی کے ناموں پر غور کیا جائے گا، نئے چیف جسٹس کےلئے کمیٹی دو تہائی اکثریت کے تحت فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں