ویب ڈیسک:یو اے ای میں مقیم پاکستانی ہوجائیں خبردار،متحدہ عرب امارات نے پاسپورٹ کی تجدید کے لئےاوقات کار وضع کردیے جبکہ فیس کا شیڈول بھی سامنےآگیا۔
متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن روزگار یا کاروبار کی غرض سے مقیم ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ ہمیشہ درست اور قابل استعمال رکھیں کیونکہ میعاد ختم ہونے والا پاسپورٹ ہنگامی صورتحال میں سفر میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی، ابوظہبی اور دیگر اماراتی شہروں میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کی تجدید کی خدمات فراہم کرتا ہے، پاسپورٹ کی تجدید کی خدمات پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دستیاب ہوتی ہیں، جبکہ جمعہ کو یہ خدمات صبح 11 بجے تک فراہم کی جاتی ہیں۔
درخواست دہندگان پاسپورٹ کی تجدید کے لیے قونصلیٹ جنرل کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بُک کر سکتے ہیں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔
دبئی میں پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضروری ہیں۔
اصل پاسپورٹ (لازمی) + فوٹو کاپی
اصل درست شناختی کارڈ CNIC/NICOP/اسمارٹ کارڈ (لازمی) + فوٹو کاپی
5 سالہ پاسپورٹ کی تجدید کی فیس
36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سال کی معیاد کی فیس 110 درہم ہے، جبکہ ارجنٹ فیس 180 درہم ہے،72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 220 درہم ہے، جبکہ ارجنٹ فیس 325 درہم ہے۔