بڑی خبر، اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 13 کارکنان رہا

10:45 PM, 21 Oct, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آباد احتجاج،پی ٹی آئی مری کے گرفتار 13 پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا، رہا مقامی رہنماوں میں راجہ ہارون محفوظ و دیگر مقامی تنظیم کے اراکین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہا ہونے والے والے کارکنان و رہنماوں کے استقبال کے لئےبڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے ،سابق ناظم مری سردار سلیم،سردار منصور سلیم (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ) راجہ الیاس ، راجہ کامران ، امجد عباسی و دیگر موجود تھے۔

 راجہ ہارون محفوظ کا کہنا تھا کہ جیل میں قید رہ کر قائد کی محبت مزید بڑ ھ گئی,کارکنان رات بھر جیل میں بانی پی ٹی آئی کے  حق میں نعرے بازی کرتے ہیں،گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، قائد کیلئے جان بھی حاضر ہے۔

مزیدخبریں