کورونا سے مزید 81 مریض انتقال کر گئے
04:37 AM, 21 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی ہوئی جب وہ چار فیصد کے قریب پہنچ گئی، کورونا سے مزید 81 مریض انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46ہزار 231کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 1ہزار 897مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید کم ہو کر 4.10 فیصد پر آگئی۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1440122663557607426 پاکستان بھر میں اس وقت کورونا کے 4ہزار 846مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 6 مریضوں کی حالت خطے میں ہے ، اس وقت تک پاکستان میں مجموعی طور پر 27 ہزار 327 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2ہزار 618مریض مہلک کورونا وائرس سے صحت مند ہوئے ہیں۔