پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،21ستمبر 2021
07:34 AM, 21 Sep, 2021
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی،دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے وکلاء سےمشاورت کریں گے،وزیراطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ،کہا پاکستان کے خلاف مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر،نیوزی لینڈکےبعد انگلینڈ کی ٹیموں نے بھی پاکستان آنے سےانکارکردیا،اکتوبرمیں انگلینڈ کی قومی اور ویمن ٹیم نے دورہ کرنا تھا،اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کیاکہ انگلینڈ کی جانب سے آئندہ ماہ دورہ پاکستان ختم ہونے پر دکھ ہے، پی سی بی سمیت ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے دورہ ممکن بنانے کی کوشش کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےفیصلےپرمایوسی ہوئی،انگلینڈاس وقت سیریزسےدستبردارہواجب ہمیں زیادہ ضرورت تھی، چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس صورتحال سے بھی نکل جائیں گے،یہ پاکستانی ٹیم کے لئے ویک اپ کال ہے کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بنے،نیوزی لینڈ سے دورہ منسوخی کا ہرجانہ لیں گے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی بھی زیرغور آئے گی،کابینہ کو افغانستان اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نام نہاد الیکشن اصلاحات کو پارلیمنٹ کمیٹی میں لائے، انتخابی اصلاحات میں الیکشن چوری روکنےکا بھی لکھاجائے،کہا کوئی ایساحکومتی وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو،بہترین معیشت کا دعویٰ کرنے والوں نےگیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،لیگی رہنما نے کہا عمران خان نے بڑامسئلہ ہی حل کر دیا،کوئی کرکٹ ٹیم آئے گی اور نہ سڑکیں بند ہوں گی لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے