فیصل آباد: پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

09:05 AM, 21 Sep, 2021

حسان عبداللہ

فیصل آباد(پبلک نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی، پورنو گرافی میں ملوث شخص کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا.

فیصل آباد میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ڈارک ویب کے ذریعے پورن ویڈیوز دوسرے ممالک فروخت کرتا تھا. ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ورغلا کر غیر اخلاقی ویڈیوز منگواتا تھا.

ایف آئی اے حکام کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز روس کے ایک ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاتی تھیں، ملزم کی تحویل سے 200 سے زائد ویڈیوز برآمد کی گئیں، ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے.

مزیدخبریں