پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے صبا قمر بھی افسردہ

10:15 AM, 21 Sep, 2021

حسان عبداللہ

لاہور (ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ صبا قمر بھی پہلے نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیریز منسوخی کے اعلان سے افسردہ دکھائی دے رہی ہیں۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کے لیے افسردہ ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہم سو فیصد اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں، انشاء اللّٰہ ہم جلد دوبارہ مضبوط ہو کر اٹھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا۔اب انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے.

مزیدخبریں