افغانستان میں خواتین کیلئے سرکاری ملازمتوں کا اعلان

11:07 AM, 21 Sep, 2021

اویس
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں طالبان نے خواتین سرکاری ملازمین کی بقایا رہ جانیوالی تنخواہوں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں خواتین کی اشد ضرورت ہے ، خواتین فوری طور پر نوکری کیلئے درخواستیں دیں اور افغانستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں تعلیم، صحت ، پولیس ، عدلیہ اور دیگر شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے، خواتین جلد از جلد اپنی درخواستیں دیں اور افغانستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، ان پر گھر سے نکل کر نوکری کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ انہیں بطور افغان شہری اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ افغان حکومت نے وزارت خواتین امور صرف نام کیلئے بنا رکھی تھی اور اس میں خواتین کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا، اسی لئے برائے نام وزارت کی ملازم خواتین کو دیگر اداروں میں جگہ دی جائے گی اور جن خواتین کی تنخواہوں باقی ہیں انہیں ادائیگی بھی کی جا رہی ہے۔
مزیدخبریں