دنیا کے 10 امیر ترین خاندان کون سے ہیں؟

11:30 AM, 21 Sep, 2021

حسان عبداللہ

نیویارک(ویب‌ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی تازہ ترین فہرست میں ایک عرب خاندان کے ساتھ 24 دیگر مغربی خاندانوں کی موجودگی کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے. اس میں فہرست میں موجود سعودی خاندان کوئی اور نہیں سعودی عرب کا حکمران آل سعود خاندان سے ہے، جس کی دولت 100 بلین ڈالرز ہے.

امریکی ادارے ’ بلوم برگ‘ ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق امریکی والٹن خاندان امیروں کی فہرست میں سرفہرست نظر آیا ، یہ وہ خاندان ہے جو امریکہ میں والمارٹ چین آف اسٹورز کا مالک ہے ، ان کی دولت کا تخمینہ238.2 بلین ڈالرز ہے.

رپورٹ کے مطابق امریکی مارس خاندان دوسرے نمبر پر آیا ہے ، جو مشہور ’مارس‘ برانڈ کا مالک ہے۔ اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 141.9 بلین ڈالرز ہے.

کوچ خاندان دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ، جس کی دولت 124.4 بلین ڈالرز ہے ، یہ صنعتی سرگرمیوں سے وابستہ فیملی ہے. ہرمز خاندان 111.6 بلین ڈالر زکی دولت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، آل سعود 100 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر آیا ہے۔

اس فہرست میں چھٹا مقام انڈین امبانی خاندان کا ہے جو کہ صنعتی کمپنی ’ریلائنس انڈسٹریز‘ کا مالک ہے ، اس خاندان کی دولت 93.7 بلین ڈالر زہے۔ اور فرانسیسی ورتھائمر خاندان ساتویں نمبر پر ہے ، جو فیشن برانڈ ’چینل‘ کا مالک ہے ، انکی دولت 61.8 بلین ڈالر زہے۔

امریکی جانسن خاندان آٹھویں نمبر پر ہے ، یہ سرمایہ کاری اور مالیات کے شعبوں میں کام کرتا ہے ، اس خاندان کی دولت 61.2 بلین ڈالرز ہے. تھامسن خاندان نویں نمبر پر آیا ، اور یہ 61.1 بلین ڈالر زکی دولت کے ساتھ مشہور ’رائٹرز‘ نیوز ایجنسی کا مالک ہے۔

جرمن بوہرنگر خاندان دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے ، جس کی دولت کا تخمینہ 59.2 بلین ڈالرز ہے، یہ دواسازی کی صنعت یہ منسلک ہے.

مزیدخبریں