لاہور(پبلک نیوز) قومی خزانہ میں سیاستدانوں سے کرپشن مقدمات میں ریکوریوں کا آغاز کر دیا گیا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی برآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ نواز شریف پر عائد جرمانہ کی رقم کی موجودہ ویلیو 1 ارب 85 کروڑ روپے کے برابر شمار کی جارہی ہے۔ نیب لاہور نے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے ڈی سیز کو نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کرنے کیلئے مراسلہ جات ارسال کردیئے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سیز کو میاں نواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق وزیراعظم سے کرپشن کیس میں سزا پر جرمانہ کی وصولی پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل ہونیوالی تمام رقم ملکی تعمیر و ترقی میں استعمال ہوگی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانہ کی مکمل رقم موجودہ جائیدادوں کی فروخت سے ریکور نہ ہونیکی صورت میں ملزم کےمزید اثاثہ جات بھی تلاش کئے جائینگے۔