ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ پر ایف بی آرکااہم اعلان

02:06 PM, 21 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق اخباری خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں کوئی توسیع زیر غور نہیں۔ ٹیکس گزار آخری تاریخ 30 ستمبر سے قبل سالانہ ٹیکس گوشوارے داخل کروا لیں۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق ٹیکس گزار بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیں۔ کسی بھی قسم کی راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن پر کال کریں۔
مزیدخبریں