پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،21ستمبر 2021

04:18 PM, 21 Sep, 2021

حسان عبداللہ
پاکستان ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کی قیمت ادا کر رہا ہے،فواد چوددھری کا کرکٹ سیریز ملتوی ہونے پر پوچھے گئے سوال پر جواب ،کہا سر اونچا رکھنے کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، کرکٹ ٹیموں کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت کریں گے، وزیر داخلہ اور میں آپ کواس معاملے پر تفصیلی معلومات فراہم کریں گے وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ، حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری فیک نیوز اور ای میلز کے تمام حقائق سامنے لائیں گے،ادھر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج، ہائی کمشنر نے مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کو تھما دیا کسی ٹیم کےساتھ نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے،اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی کا لحاظ نہیں کریں گے،رمیز راجہ کا ویڈیو بیان کہا، بد قسمتی سے مغربی بلاک ہمارے خلاف اکٹھا ہو جاتا ہے ،نیوزی لینڈ ٹیم تھریٹ سے متعلق آگاہ کیے بغیر ہی سیریز چھوڑ کر چلی گئی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا افسوس ہے، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا بیان، کہا برٹش ہائی کمیشن سکیورٹی اقدامات سے مطمئن تھا، پاکستان میں کرکٹ کے میدان جلد آباد ہوں گے، جیت کرکٹ کی ہو گی۔۔ پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے واپس جانے پر دل برداشتہ تو دوسری جانب ورلڈ کپ میں جانے والی ٹیم کا مورال بلند کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان میدان میں آگئے، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کل وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی
مزیدخبریں