’افغانستان میں امریکہ بنیادی اہداف حاصل کر چکا‘

05:48 PM, 21 Sep, 2021

احمد علی
نیویارک (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال ہر ایک کی نظر اور ذہن میں ہے۔ پاکستان اور امریکہ کےد رمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ نائن الیون واقعات کے بعد امریکہ اور پاکستان نے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکہ افغانستان میں اپنے بنیادی اہداف حاصل کر چکا ہے۔ امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں پر مشتمل تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان 22کروڑ افراد کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ ہماراخطہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ سے شدید متاثر ہوا۔ ترقی اور خوشحالی کا داخلی ایجنڈا اپنی سرحدوں پر امن قائم کیے بغیر حاصل نہیں کر سکتے۔
مزیدخبریں