پیٹرول مہنگا، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا
06:04 AM, 21 Sep, 2022
ایک بار پھر پیڑول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 197 روپے 28 پیسے ہو گیا ہے اور ڈیزل کی قیمت 245 روپے43 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔