بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گل کی حاضری معافی کی درخواست منظور
07:50 AM, 21 Sep, 2022
عدالت نےپی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر پولیس نے چالان جمع کرا یا۔ عدالت نے شہباز گل کی آج حاضر ی معافی کی درخواست منظور کرلی۔ شہباز گل کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دی کہ شہباز گل کی تمام دستاویزات پولیس قبضے میں ہیں، وہ حوالے کی جائیں، جس پر عدالت نے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی، شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مزید سماعت اب 24 ستمبر کو ہوگی۔