روپے کی قدر بہتر ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 10 پیسے سستا

06:55 PM, 21 Sep, 2023

احمد علی
کراچی : حکومتی اقدامات سے روپے کی قدر بہتر ہونے لگی، انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 10 پیسے سستا ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد 297 روپے پر بند ہوا، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ: دوسری جانب کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر 195 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 102 میں مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ میں 7 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس سے مارکیٹ سرمائے میں 38 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
مزیدخبریں