لاہورجلسہ:علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ روانہ،ڈنڈابرادرکارکنان بھی ہمراہ

11:12 AM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا لاہورمیں آج پاورشو، جلسے میں جانے سے پہلے وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپورنےصوابی میں کارکنان سے خطاب کیااور قافلہ لاہورجلسے کی جانب رواں دواں۔جبکہ قافلوں میں تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکن بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خصوصی کنٹینر تیار کرکے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پہنچایا گیا۔ اسی طرح دیگر پارٹی قائدین کے لیے مزید 2 کنٹینرز موٹر وے ٹول پلازہ پہنچائے گئے۔

وزیر اعلی خیبرپختومخوا علی امین گنڈاپور پشاور ٹول پلازہ سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی سمیت دیگر وزرا اور ایم پی ایز بھی وزیر اعلی کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ تقریباً گیارہ بجے پشاور سے صوابی کے لیے روانہ ہوا، جس میں جنوبی اضلاع اور پشاور سٹی کے قائدین و کارکن شامل ہوئے۔ صوابی سے وزیراعلیٰ علی امین کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔ کنٹینرز میں پارٹی ترانوں کے لیے ڈی جے میوزک کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور جلسے میں شرکت کے لیے کارکنوں کےلیے صوابی انٹرچینج پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، جہاں صوبے سے آنے والے قافلے جمع ہوئے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی جلسے کےلیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ مختلف اضلاع سے سرکاری مشینری استقبالیہ کیمپ پہنچائی گئی جب کہ کرینیں، ایمبولینسیں، فائر بریگیڈ اور دیگر گاڑیاں بھی پہنچائی گئیں۔

 دوسری جانب لاہور جلسے میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکن بھی تیار ہوئے، جنہوں نے جلسے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ ڈنڈے اٹھائے کارکنوں کی تصاویر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں آج تخت لاہور پہنچ کر رہیں گے۔ کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔ دلہا لاہور آ رہا ہے، سب تیار رہیں۔

کرک

لاہور جلسے کے لیے کرک سے پی ٹی آئی کے دو قافلے روانہ ہوئے،پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے قافلے الگ الگ روانہ ہوئے،ایک قافلہ صوبائی وزیر محمد سجاد برکوال کی قیادت میں تخت نصرتی سے روانہ ہوا،دوسرا قافلہ ایم پی اے خورشید خٹک کے حجرے سے آدھے گھنٹے بعد روانہ ہوا جبکہ کرک سے منتخب ایم این اے شاہد خٹک نے قافلوں میں اختلافات کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔قافلے براستہ پشاور جلسہ میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں