ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے کاہنہ میں جلسہ کا معاملہ،پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کےلئے فری ہینڈ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو نئے احکامات جاری کر دئیے،تمام سڑکوں اور موٹر ویز اور رنگ روڈ کو مکمل طورپر کھلا رکھا جائے،سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت کی طرح رویہ اپنانا پڑے گا،اگر قانون کو ہاتھ میں لیاگیا تو پھر قانون اپنا راستہ لے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،ہمیں پتہ ہے عوام کے جان و مال کی ذمہ داری کیسے نبھانی ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد لاہور موٹروے مکمل طور پر بند کر دی گئی تھی۔ لاہور،ملتان،فیصل آباد اور ائیر پورٹ جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنے تھا۔موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یو ٹرن نہ ہونے کے باعث اسی روڈ سے گاڑیاں واپس موڑی جا رہی ہیں،کے پی کے سے آنے والے قافلوں کیلئے لاہور کے راستے مکمل طور پر بند ہیں۔