لاہورجلسہ،حکومت نےانٹرنیٹ ایک بارپھرسلو کردیا

12:20 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک:ٹیکنالوجی کے دور میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن گیا، پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ ایک بار پھر سلو کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز پھر سے متاثر ہو گئیں،جلسہ گاہ میں عوام ویڈیو،آڈیو،ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم ہیں،صحافیوں کو فوٹیجز بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا گیا۔

گزشتہ رات سے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹااپلوڈنگ اور ڈاؤنلوڈنگ شکایات ہیں اور  ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی سست روی گزشتہ 2 ماہ سے وقتا فوقتاً ہے جبکہ پی ٹی اے نے اس قبل انٹرنیٹ سروسز متاثر کا معاملہ میرین کیبل میں خرابی بتایا تھا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری اینٹری پوائنٹ پر موجود ہے۔پولیس کی جانب سے کوئی چیک پوسٹ نہیں بنائی گئی۔خار دار تاریں رنگ روڈ کے فٹ پاتھ پر لگائی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں