لاہورجلسہ:زیر حراست پی ٹی آئی کارکنان کوعدالتوں میں پیش نہ کرنےکی وجہ سامنے آگئی

01:11 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ،زیر حراست جیل میں قید ملزمان کو عدالتوں میں آج پیش نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے سیشن جج لاہور اور ایڈمن ججز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ  میں کہا گیا ہے کہ لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث ملزمان کو جیلوں میں رکھا جائے گا،لاء ان آرڈر کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہر میں ڈیوٹیاں لگی ہیں۔

بعد ازاں زیر حراست ملزمان کے کیسز کو بغیر کاروائی ملتوی کیا جانے لگا۔

مزیدخبریں