دوران پرواز مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا، ہنگامی لینڈنگ

02:03 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک :سکینڈینیوین ایئرلائنز ( ایس اے ایس) کا کہنا ہے کہ اس کے ایک جہاز کو بدھ کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب دوران پرواز ایک مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا۔
یہ جہاز ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے سپین کے شہر مالاگا کی جانب محو سفر تھا کہ اسے ڈنمارک کے شہر ’کوپن ہیگن‘ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایئرلائن کے ترجمان اوستین شمتھ نےمیڈیا کو بتایا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے عین مطابق ہے کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا۔
اس جہاز کے مسافروں کو بعد میں ایک دوسرے طیارے پر سپین بھیجا گیا۔

ینی شاہد جارل بورسٹڈ نے بی بی سی کو ایک ریکارڈ کردہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر نے جیسے ہی اپنے کھانے کا باکس کھولا تو اس سے چوہا بھاگ کر کہیں جہاز میں چھپ گیا۔ ان کے مطابق پرواز میں لوگ پرسکون تھے اور لوگ ’کسی بھی طرح کے دباؤ میں نہیں تھے‘۔
انھوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنی جرابیں اپنی پتلون پر چڑھا دیں تا کہ چوہا ان کی ٹانگوں پر نہ چڑھ سکے۔ جارل کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے ان کے سفر میں چند گھنٹے ہی مزید اضافہ ہوا۔
یہ ایک ہفتے میں دوسرا ایسا واقعہ ہے کہ جہاں دوران سفر چوہے دیکھا گیا ہے۔
جنوبی انگلینڈ میں ایک ٹرین نے عین سفر کے بیچ میں اس وقت رک گئی جب دو گلہریاں اس کے اندر نظر آئیں اور ان میں سے ایک تمام تر کوششوں کے باوجود باہر نہیں نکل رہی تھی۔

مزیدخبریں