مخصوص نشستوں کا کیس:پی ٹی آئی کا مزید وضاحت کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع

02:37 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی نے مزید وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نےدرخواست میں موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن کو اسپیکر کےخط پر عدالت سے وضاحت کی استدعا ہے،عدالت واضح کرےکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں۔

پی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن کے ممکنہ فیصلے پرحکم امتناع کی بھی استدعا کردی،الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے روکا جائے،عدالت قرار دے کہ اسپیکر کے خط کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔قرار دیا جائے کہ الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کو مسترد کردے۔

تحریک انصاف کی طرف سے وکیل عزیر کرامنت بھنڈاری نے درخواست دائر کی۔

مزیدخبریں