کشمیریوں کا بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ،فضا ’مودی بھارت مردہ باد‘ سے گونج اٹھی

03:19 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ بھرسے آئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین  سے غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چویدری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف نے خطاب کیا اور مظاہرین سے مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے بھی خطاب کیا جبکہ مظاہرے سے اٹلی، فرانس، بیلجئیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں