بانی پی ٹی آئی سے متعلق نعیم حیدر پنجوتھہ نے اہم خبردیدی

05:09 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد)لاہور جلسہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل   نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں حالت کے بارے میں بتایا۔

تفصیلات کے مطابق  وکیل   نعیم حیدر پنجوتھہ بتایا کہ اٹک جیل میں جب عمران خان سے ملاقات ہوئی انہیں 5 اگست کو اغوا کیا گیا، جو کہ ساری دنیا نے دیکھا، انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، 8 بائی 10 کا کمرہ ہے،  سیل کے اندر کیڑے چھوڑے گئے جان بوجھ کر میٹھا وہاں پھینکا گیا، اڈیالہ جیل میں اس وقت سیاسی شخصیات سے ان کی ملاقات بند کردی گئی ہے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کا سربراہ ، مسلم امہ کا ترجمان اور ملاقات کا بند کردینا اس حکومت کی فسطائیت نظر آتی ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہناتھا کہ عمران خان کو 14 سال سزا دی گئی، 3 سال الگ، 10 سال الگ سزا سنائی گئی، عمران خان نے جج کو کھڑے ہوکر یہ کہا آپ سزائے موت دے دیں میں کسی صورت غلامی قبول نہیں کروں گا اور نہ اس قوم کو غلام بننے دوں گا، عمران خان نے پیغام دیا کہ حقیقی آزادی کے لئے آپ نے جلسہ گاہ پہنچنا ہے،اگلا لائحہ عمل علی امین بھائی آپ کے سامنے پیش کریں گے۔

آپ لوگ جس طرح یہاں پہنچے آپ نے حقیقی آزادی، عمران خان کی رہائی کی طرف قدم بڑھا دیا ہے، جب خان کال دے گا، لیڈرشپ کال دے گی آپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے، بتائیں گے ٹک ٹاکر کو، بتائیں گے خواجہ آصف کو،علی امین گنڈا پور آرہا ہے، عوام یہاں پہنچے،  تمہارا باپ بھی نہیں روکاسکا۔

مزیدخبریں