بارات لمبی ہے، عالیہ حمزہ کا حکومت کو دوٹوک پیغام

05:43 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا  بہت جلد ہمارا رخ اڈیالہ کی طرف ہوگا کیوں ہم نے اپنے لیڈر کو رہا کرا کے دم لینا ہے۔

لاہور میں میں جہاں پی ٹی آئی کاجھنڈا اٹھانا منع تھا آج یہ جلسہ گاہ بھرچکا ہے، 8 فروری کو عوام نے تحت لاہور کر لرزیا تھا آج بھی ایسا ہی ہے، اڈیالہ میں بیٹھا قیدی نمبر804 جیت چکا ہے، ملک کے طوقت ور حلقوں کا ایک ہی پیغام ہے جس کو قید کیا ہوا ہے ریاست، قانون،آئین اور عوام بھی وہی ہے، عوام اس کی کال پر آتی ہے

حکومت نے کہا جلسہ گاہ نہیں دی جائے گی، عوام نہیں آئے گی مگر سب کچھ ہم نے کر کے دکھایا، حکومت نے کہا تھا 15 دن میں جلسہ کرکے دکھائیں تو آج لاہور نے ثابت کردیا کہ وہ کپتان کے ساتھ ہیں، این اے 118،لاہور اور ملک کی عوام کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ حقیقی آزادی تحریک شروع ہوچکی ہے، بہت جلد ہمارا رخ اڈیالہ کی طرف ہوگا کیوں ہم نے اپنے لیڈر کو رہا کرا کے دم لینا ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ابھی بھی دو قافلے راستے میں ہیں، عوامی سمندر امڈ آیا ہے، بارات ابھی پیچھے آرہی ہے،  طاقت ور حلقوں کو ایک پیغام دوں گی کہ بارات لمبی ہے کھانا کم پڑجائے گا انتظام کرلیں۔

مزیدخبریں