ہم نے ڈگی والے وزیراعظم کا حلقہ بھی بھر دیا:حافظ فرحت عباس

06:13 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نے پی ٹی آئی کے پاور شو میں حکومت پر کڑی تنقید کی، کہا کہ ‏مریم نواز نے ہمیں جلسہ کیلئے نواز شریف کا حلقہ نہیں دیا، ڈگی والے کا حلقہ دیا جسے ہم نےبھر  کہ دکھا دیا ہے۔

 پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نے کہا کہ وہ اہلیان لاہور کو مبارکباد دیتے ہیں آپ نے پنڈال بھر دیا ہے، فارم 47 کی حکومت کو بھگا دیا ہے، جلسہ گاہ کے لئے مینارپاکستان کی جگہ لینے گئے تھے تو ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا نہیں مینار پاکستان کے سامنے میرے ابا کا حلقہ ہے جہاں سے وہ ڈاکٹریاسمین راشد سے ہار تھے یہاں بڑی عزتی ہوگی اس لئے مینار پاکستان جگہ نہیں دینی اس لئے ڈگی والے وزیراعظم کا حلقہ دینا ہے اور آج ہم نے اس کو بھی بھر کے دکھا دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے اس لئے جلتے ہیں کیونکہ وہ آئین کی حکمرانی کی بات کرتا ہے، انصاف کی بالادستی کی بات کرتا ہے، وہ خلفائے راشدین کی بات کرتا ہے وہ نظام اس ملک کی اشرفیہ کو قبول نہیں ہے،رات کو این او سی ملا اس کے باجود رستے بند کردیے۔

مزیدخبریں