کاہنہ جلسے سے 9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار

06:23 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے کاہنہ جلسے سے 9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،سیف سٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیاُگیا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ گزشتہ روز پولیس کو نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاُ گیا تھا،صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں نو مئی کے اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، جلسہ گاہ میں 9 مئی کے مطلوب اشتہاری ملزمان کی آمد پر پاپندی عائد کی گئی تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسہ کے باعث فیروزپور روڈ ،شنگھائی پل ، چونگی امرسدھو ، جنرل ہسپتال پر ٹریفک جام ہے،قصور کی جانب جانے والا راستہ مکمل طور پر چوک ہوگیا ،ٹریفک دباؤ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں