ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور تحصیل لنڈی کوتل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 89 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔