ڈی آئی جی،ایس ایس پی، ایس ایچ او سمیت پولیس افسران کو معطل کردیا گیا

11:26 PM, 21 Sep, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے میرپور خاص کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی) جاوید جسکانی، سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) اسد چوہدری، اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او) سندھڑی نیازکھوسو اور 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق حکومت سندھ نے اہلکاروں کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا اور معطل اہلکاروں میں سی آئی اے کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی اسد چوہدری کو سی پی او رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں پولیس افسران پرالزامات کی فہرست بعد میں جاری کی جائےگی۔

اس حوالے سے وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھاکہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوخط بھیج دیا ہے، حکومت سندھ قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ میرپورخاص میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت اور اس کے بعد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت نے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔

مزیدخبریں