’ میاں صاحب ٹویٹ پڑھتے ہیں یا ہم ایویں ٹکریں مار رہے ہیں‘

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ایک سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے اور اس پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ بھی کیا ہے۔

در اصل ن لیگ کے ایک کارکن ن ٹوئٹر پر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ میم کیا میاں صاحب ہمارے ٹویٹس پڑھتے بھی ہیں یا ہم ایویں ٹکریں مار رہے ہوتے ہیں؟ کامران علی خان شیروانی نامی کارکن نے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ میں یہ ایک دوست کے کہنے پر پوچھ رہا ہوں۔

جس پر ن لیگ کی نائب صدر نے جواب دیا کہ میاں نواز شریف نہ صرف آپ کے ٹویٹس پڑھتے ہیں اور اچھی طرح سے باخبر ہیں بلکہ ان کے پاس مجھ سمیت ایک بہت بڑی ٹیم ہے جو ان کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہے۔ اس جوابی ٹویٹ میں مریم نواز نے خوشی کی سمائلی بھی استعمال کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں