جہانگیر ترین کا کیس سننے والے جج کا تبادلہ

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کا کیس سننے والے جج ٹرانسفر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنکنگ جراٸم کورٹ کے جج امیر محمد خان کو ٹرانسفر کر دیا گیا۔ امیر محمد خان کو لاہور سے خافظ آباد ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ 19 سیشن ججز اور 22 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں