شفقت محمود نے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیشہ وارانہ امتحانات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کی طرف سے اجازت دیدی گئی ہے ٗ سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم سے اجازت حاصل کر لی جائے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھاا کہ ’’این سی اوسی نے پیشہ ورانہ امتحانات وغیرہ کے انعقاد کی اجازت دی ہے، ‏ ‎براہ کرم سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم ٗاسلام آباد کو درخواست دیں، درخواست میں امتحانی مراکز، طلبا کی تعداد اور ایس او پیز کی تفصیلات درج ہوں گی، ‏‏ اگر تمام انتظامات اطمینان بخش ہوئے تو فوری طور پر اجازت دی جائے گی‘‘۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد اب وفاقی وزیر تعلیم نے امتحانات کی اجازت دیدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں