”ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا“

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سائبر ونگ سے لوگوں کی سب سے زیادہ شکایات ہیں۔ سائبرونگ کو مزید فعال کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کا ادارہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا سرکاری افسران من پسند نوکری پر سالوں رہیں۔ روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، اب تبادلے ہوں گے۔ بزدل لوگ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ میں ملک سے بھاگنے کے بجائے پھانسی قبول کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہو کرنکلے گا۔ ادارے حکومت اور عمران خان ایک پیج پر ہیں۔ یہ بھگوڑے ہیں صورتحال کا سامناکرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی۔ جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں