17

شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

لاہور: (پبلک نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت خراب، شہباز شریف کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے شہباز شریف کے لئے 6 رکنی سرکاری ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے رکھا ہے، بورڈ شہباز شریف کی درخواست پر ان کے تین معالجین سے بھی رائے لے سکتا ہے۔

واضح رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزارے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں