بابر اعظم کی مقدمہ درج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔

جسٹس محمد وحید خان 24 مئی کو بابر اعظم کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے دو مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ سے حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات لیے تھے۔

کرکٹر بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں