’بچے کی جگہ مجھے گود لے لو ‘متھیرا کو نامناسب پیغام موصول

لاہور (ویب ڈیسک)نامور پرفارمر، سنگر اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے  کہا کہ فلسطینی یتیم بچے کو گود لینے کی بات کئے جانے پر کئی مردوں کی جانب سے مجھے نا مناسب میسجز بھیجے گئے ہیں۔

موصول ہونے والے نامناسب پیغامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش مند ہیں جس نے اپنے ماں، باپ اور فیملی کو کھو دیا ہو۔ وہ ایسے کسی بچے کو محبت دینا چاہتی ہیں لیکن متھیرا کی طرف سے اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد انہیں نامناسب پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ کئی نامناسب پیغامات میں مردوں کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ “انہیں گود لیا جائے”۔

 متھیرا نے ایسے پیغامات کو بھیجنے سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔اد اکارہ نے پیغامات بھجوانے والوں سے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں کچھ لوگ بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ متھیرا نے 3 دن پہلے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا وہ مستقبل میں کسی یتیم اور بے آسرا فلسطینی بچے کو گود لینا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں