اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے نامناسب ٹوئٹ سامنے آیا ہے،ایک ٹوئٹ کے ذ ریعے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک فراڈ سسٹم ہے.
تاہم کچھ دیر بعد ہی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا. رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اکاؤنٹ سے کی گئی غیرذمہ دارانہ ٹویٹ پر چیف الیکشن کمشنر کو وضاحت دینی چاہیے، الیکشن کمیشن کو قانون کے تحت چلنا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا ٹویٹر اکائونٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آپریٹ کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نون لیگی صحافی طلعت حسین کی یوٹیوب ویڈیو الیکٹرونک مشین دھاندلی کا فارمولا ہے آفیشیل اکائونٹ سے شیئر کر دی دو گھنٹے بعد ویڈیو تنقید کی بناء پر ڈلیٹ کر دی
اب آپ اندازہ لگا لیں الیکشن کمیشن کی جانبداری کا https://t.co/w6rCAUmaRA
— ینـگــــــ ملنـــگـــــ (@Askrii_) May 22, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آنے بعد الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
سر @ImranKhanPTI ، اگلے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی ابھی سے تیاری کرنے پر چئیرمین الیکشن کمیشن @ECP_Pakistan سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جاۓ#CECResignDo
— 𝓕𝓪𝓲𝓼𝓪𝓵 (@sid_bh99) May 22, 2021
انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے الیکشن کمیشن باقاعدہ ایک پارٹی بن چکا ہے ـ مریم نواز پینل کے اہم یوٹیوبر کی ویڈیو لگا کر الیکشن کمیشن مزید متنازعہ ہوگیا ہے ـ pic.twitter.com/bFVW7orWKR
— Farhan Minhaj (@iamfarhansindh) May 22, 2021