پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،22مئی2021

پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کر دی۔ پاکستان نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دے دیا ہے۔ پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے۔

بن قاسم پاور اسٹیشن 1 میں فنی خرابی، گیس انسولیٹنگ سسٹم میں فنی خرابی پائپ سے دھوئیں کا اخراج، پلانٹ ون سے بجلی کی پیداواربند۔

شہر سے منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، گینگ کا واٹس ایپ کے ذریعہ منشیات بیچتا تھا، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ شیریں جناح کالونی سے 20 کلو منشیات برآمد ہوئیں، ملزمان کیماڑی، ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات بیچتے تھے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب میں آندھی بارش کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے منی ڈرافٹنگ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں