سیاحت کیلئے 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت اجازت ہو گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ طلب کرنے کے پابند ہوں گے۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے شناختی کارڈ طلب کرنے کے بھی پابند ہیں۔ جو افراد ویکسین لگوا چکے وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔

کہا گیا ہے کہ 50سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ بک نہیں ہو گا۔ یکم جولائی کے بعد ہوٹلز عملہ 40 سال اور زائد عمر افراد کو بھی بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ نہیں دے گا۔

ایک کمرہ ایک ہی بندے کے لیے یا دو بڑے افراد اور بچوں کے لیے بک کیا جا سکتا ہے۔ ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ غیرملکی سیاحوں کے لیے ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسینیشن پالیسی پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرائے جائیں گے۔ یاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں