وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب متوقع

12:45 PM, 22 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ وزیراعظم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے میں سعودی ولی عہد سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران عمرہ ادائیگی کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں