مظفرگڑھ: دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ

02:19 PM, 22 Apr, 2021

شازیہ بشیر

مظفرگڑھ (پبلک نیوز) دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ۔ تھانہ کرمداد قریشی کے علاقے میں ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرالیا گیا، ملزمان گرفتار ہونے پر ڈی این اے بھی کرایا جائیگا۔ ۔ تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں