صوبائی وزیر خیال احمد نے ارتھ آور کے حوالے سے عجیب وغریب منطق دیدی

05:09 PM, 22 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی وزیر پنجاب خیال احمد نے ارتھ آور کے حوالے سے عجیب وغریب منطق دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پنجاب خیال احمد صاحب سے ایک صحافی نے ارتھ آور کے بارے میں سوال کیا جس سے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو ہمیں اس ارتھ کو روکنے کیلئے جوجو سپورٹ کرتے ہیں وہ گرینری کرتی ہے درخت کرتے ہیں جو ہر ارتھ کو روکتا ہے ہر زلزلے کو روکتا ہے ہم نے اس کو روکنا ہے اور سے گرین کرنا ہے"

واضح رے کہ ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے۔ اس تحریک کے تحت لوگ ہرسال مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر، محلوں، دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی کا استعمال کرتے ہیں۔

اس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا کہ توانائی کو ضائع نہ کریں خاص طور پر بجلی کی توانائی۔ اس دن کو منانے کا آغاز 2009ء سے ہوا ہے۔

مزیدخبریں