آرمی چیف کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

12:14 PM, 22 Apr, 2023

احمد علی
راولپنڈی : مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔ عسکری قیادت نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا ۔ عسکری قیادت کی جانب سے آج کے دن قوم کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے۔
مزیدخبریں