کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی

02:22 PM, 22 Apr, 2023

احمد علی
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں بیمار ھتنی انتقال کر گئی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سےہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی، ہتھنی نور جہاں کو بچانے کے لیے تمام کوششیں کیں گئیں، نور جہاں کے علاج عالمی سطح کے ماہرین کے زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نورجہاں کے علاج کے لیے فور پاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی، کےایم سی انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی ہتھنی نورجہاں کو بچایا جا سکے، زندگی اور موت اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، لیکن ہتھنی نورجہاں کے انتقال پر دکھ ہوا۔
مزیدخبریں