پشین:سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

01:12 PM, 22 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سنزلہ پہاڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ۔ جس کے دوران فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل کے مطابق سنزلہ پہاڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے دوران فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈی سی پشین کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد رسالدار لیویز حمید اللہ کی شہادت میں ملوث تھے۔ انہوں نے عوام سے سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں