سیکیورٹی فورسز کی کے پی میں 2 مختلف کارروائیاں ، 11 دہشت گرد جہنم واصل 

05:12 PM, 22 Apr, 2024

(ویب ڈیسک )   سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11  دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب  سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،  آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ  ضلع شمالی وزیرستان میں  دہشتگردوں کے ٹھکانوں  پر ریڈ  کر کے   ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ، ہلاک دہشتگردوں سے  اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد   ہوا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں