گلبدین حکمت یار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

11:48 AM, 22 Aug, 2021

احمد علی

کابل(پبلک نیوز) سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا، انکا کہنا تھا کہ بعض امن دشمن افغانستان میں مستحکم اور مضبوط مرکزی حکومت نہیں چاہتے.

گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ غیر ممالک کی دشمن ایجنسیز افغان عوام کو بغاوت پر اکسا رہی ہیں،بھارت افغانستان کے مستقبل کے بارے میں مشورے دینے کے بجائے اپنے داخلی معاملات پر توجہ دے، بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کا انتقام پاکستان سے لینے کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے باز رہے. سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت نے افغانستان میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ موقف کو بھی سراہا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ افغانستان آگے کی طرف بڑھے، افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو، توقع ہے کہ اب افغانستان میں سب کے لیے قابل قبول حکومت بنے گی، ہمارا ملک درست سمت میں گامزن ہے، تمام افغان گروپوں کو مل کر مسائل حل کرنا ہوں گے۔

مزیدخبریں