کیپٹن کاشف شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

03:55 PM, 22 Aug, 2021

حسان عبداللہ

راولپنڈی (پبلک نیوز) بلوچستان کے علاقے گچک میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق شہید کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں ادا کی گئی، کیپٹن کاشف گذشتہ رات گچک بلوچستان میں دہشتگردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے، کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ 5اعلی فوجی افسروں، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور اہلخانہ نے شرکت کی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا.

مزیدخبریں