شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

07:14 AM, 22 Aug, 2022

احمد علی
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا. شہباز گل کے میڈیکل بورڈ اور تشدد کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی. اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے 48 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے 48 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کے بیان کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف بیان دیا، جس پر عدالت نے کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم دیکھ لیں گے وہ الگ ایشو ہے ۔ عدالت نے شہباز گل کے وکیل کو جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مقدمہ 302 کا ہو یا دہشت گردی کا، عدالت نے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل سے اس کا موبائل فون برآمد کرنا ہے جس پر قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا وہ کال تو لینڈ لائن سے کی گئی تھی، شہباز گل نے بیان سٹوڈیو میں بیٹھ کر دیا یا ٹیلی فون پر؟ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے لینڈ لائن سے ٹی وی بیان دیا، شہباز گل نے تفتیش میں بتایا کہ وہ بیان موبائل سے پڑھ کر سنایا تھا، جو ٹرانسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا، وہ بھی برآمد کرنا ہے، شہباز گل کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے.
مزیدخبریں