عمران خان نے کہا میری حکومت ایجنسیاں چلاتی رہیں، جاوید لطیف

10:48 AM, 22 Aug, 2022

احمد علی
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد بوٹوں والوں نے کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان 2002 سے 2006 تک ایک ہی بات کرتے تھے، وہ کہتے تھے مشرف کے ہوتے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب نوکری سے اترے تو کہنا شروع کردیا جج اور جنرل بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ مجھے تو ایجنسیاں حکومتوں کی کمزوریاں بتاتی تھیں، انہوں نے کہا میری حکومت تو ایجنسیاں چلاتی رہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ایک جماعت کے سربراہ اور 3 دفعہ کے وزیر اعظم کو آج تک ٹی وی پر آنا منع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک کو آپ سہولت دے رہے ہیں، دوسرے کو آپ بلیک آؤٹ کر رہے ہیں، اس نے بےشرم، بدبخت رشدی کی حمایت میں بات کی۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ہر پانچ دس سال بعد کہہ دیں مٹی پاؤ آگے چلیں، لوگ سمجھتےہیں کہ 75سالوں میں ہماری تکلیفوں کا مداوا نہیں ہوا۔
مزیدخبریں